سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اندر ایں مسئلہ کہ اگر خلع کی بنا پر عدالت سے نکاح ختم کرایا جائے تو دوبارہ اسی مرد سے نکاح ہو سکتا ہے؟ حلالہ کی ضرورت ہے کہ نہیں؟ بینوا تؤجروا۔
سائل محمد نوید اٹک
Sep 05, 2026
66 views
جواب
الجواب بعون الملک الوھاب
بسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا و مصلیا
مذکورہ مسؤلہ صورت میں عدالتی خلع کے بعد دوبارہ اسی مرد سے نکاح ہو سکتا ہے۔ حلالہ کی ضرورت نہیں۔ شرعی مسئلہ کی وضاحت کر دی گئی ہے قانونی وضاحت کے لئے قانون دان سے رجوع کریں۔
ھذا ماعندی واللہ اعلم بالصواب
شیر محمد خان
مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف
ضلع سرگودھا
تاریخ:۔ 2014۔10۔15
تاریخ اجراء:
05 September 2026
ماخذ: آف لائن تحریری ریکارڈ