احرام باندھنے کا مسنون طریقہ
الجواب بعون الملک الوھاببسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا و مصلیافتاوی رضویہ میں ہے۔ احرام کا مسنون ومستحب طریقہ یہ ہے کہ غسل کرے، بدن سے مَیل اتارے، ناخن ترشوائے، خط بنوائے، موئے بغل وزیرناف دُور کرے، سرمُنڈانے کی عادت ہو تو منڈائے ورنہ کنگھی کرے، تیل ڈالے، بدن میں خوشبو لگائے، پھر جامہ[1] احرام پہن کر دو رکعت نماز بہ نیت سنت احرام پڑھے۔ پھر وہیں قبلہ رو بیٹھا دل وزبان سے نیت کرے۔ بآوازتین بار لبیک[2] کہے۔ آسانی و قبول کی دعا مانگے۔ نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر درود بھیجے۔[3]ھذا ماعندنا واللہ اعلم بالصوابشیر محمد خان مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف محمد شعیب رکن دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف[1] ۔احرام کی چادریں پہن کر۔[2] ۔ لَبَّیْکَ ؕ اَللّٰـھُمَّ لَبَّیْکَ ؕ لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ ؕ اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ ؕ لَا شَرِیْکَ لَکَ[3] ۔( فتاوی رضویہ، جلد10، صفحہ 781 )۔