عام تلاش:

یا علی مدد کہنا کیسا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اندر ایں مسئلہ کہ مشکل کے وقت یا علی مدد کہنا جائز ہے یا نہیں  ؟ بینوا تؤجروا۔

Sep 08, 2026 176 views
شیئر کریں:

جواب

الجواب بعون الملک الوھاب

بسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا و مصلیا

مشکل کے وقت یا علی مدد کہنا جائز ہے اور میرے غریب نواز ضیاء الامت مد ظلہ العالی کا یہی فرمان ہے جیسا کہ بہت سے جلیل القدر محدثین نے کہا اگر سفر میں کوئی مشکل پیش آئے تو یا عباد اللہ اعینونی کہنے سے مشکل حل ہو جاتی ہے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ جو ولائت کا منبع  اور سرچشمہ ہیں ان کو پکارنے سے مشکل حل کیوں نہیں ہوسکتی یقیناً اللہ کریم ایسے شخص کی مشکل کو حل فرما دے گا جو اللہ تعالی کی بارگاہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا وسیلہ پیش کرے گا ۔(فتاوی دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ صفحہ 66)

ھذا ماعندی  واللہ اعلم بالصواب

قاضی محمد ایوب

 مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف

شیئر کریں:
ماخذ: آف لائن تحریری ریکارڈ