سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اندر ایں مسئلہ کہ نشہ کرنے والے کی طلاق واقع ہو جاتی ہے یا نہیں؟ بینوا تؤجروا
جواب
الجواب بعون الملک الوھاب
بسم اللہ الرحمن الرحیم حامدا و مصلیا
مفتی بہ قول کے مطابق نشہ کرنے والے کی طلاق واقع ہو جاتی ہے، خواہ وہ نشہ بھنگ یا افیون یا چرس کا ہو۔
فتاوی عالمگیری میں ہے۔وَطَلَاقُ السَّكْرَانِ وَاقِعٌ إذَا سَكِرَ مِنْ الْخَمْرِ أَوْ النَّبِيذِ وَهُوَ مَذْهَبُ أَصْحَابِنَا رَحِمَهُمْ اللَّهُ تَعَالَى كَذَا فِي الْمُحِيطِ۔ ( فتاوی عالمگیری ، ج1، ص353، الناشر دار الفكر)
نشہ کرنے والے کی طلاق واقع ہو جاتی ہے جب اس نے نشہ شراب یا نبیذ کا کیا ہو اور یہی ہمارے اصحاب رحمۃ اللہ علیھم کا مذہب ہے۔
در مختار میں ہے۔ (أَوْ سَكْرَانَ) وَلَوْ بِنَبِيذٍ أَوْ حَشِيشٍ أَوْ أَفْيُونٍ أَوْ بَنْجٍ زَجْرًا، وَبِهِ يُفْتَى تَصْحِيحُ الْقُدُورِيِّ۔ (در مختار، ج3 ص239، 240، الناشر: دار الفكر بيروت)
فتاوی شامی میں ہے۔ (قَوْلُهُ بِنَبِيذٍ) أَيْ سَوَاءٌ كَانَ سُكْرُهُ مِنْ الْخَمْرِ أَوْ الْأَشْرِبَةِ الْأَرْبَعَةِ الْمُحَرَّمَةِ أَوْ غَيْرِهَا مِنْ الْأَشْرِبَةِ الْمُتَّخَذَةِ مِنْ الْحُبُوبِ وَالْعَسَلِ عِنْدَ مُحَمَّدٍ. قَالَ فِي الْفَتْحِ: وَبِقَوْلِهِ يُفْتَى لِأَنَّ السُّكْرَ مِنْ كُلِّ شَرَابٍ مُحَرَّمٌ. وَفِي الْبَحْرِ عَنْ الْبَزَّازِيَّةِ الْمُخْتَارُ فِي زَمَانِنَا لُزُومُ الْحَدِّ وَوُقُوعُ الطَّلَاقِ۔ ( فتاوی شامی ، ج3 ص239، الناشر: دار الفكر بيروت)
مزید برآں تحریر فرمایا۔
وَفِي تَصْحِيحِ الْقُدُورِيِّ عَنْ الْجَوَاهِرِ: وَفِي هَذَا الزَّمَانِ إذَا سَكِرَ مِنْ الْبَنْجِ وَالْأَفْيُونِ يَقَعُ زَجْرًا، وَعَلَيْهِ الْفَتْوَى۔(فتاوی شامی ، ج3 ص240، الناشر: دار الفكر بيروت)
المحیط البرھانی میں ہے۔ وطلاق السكران واقع إذا سكر من الخمر والنبيذ، وهو مذهب أصحابنا۔( المحیط البرھانی ج3، ص206، الناشر دار الكتب العلمية، بيروت لبنان)
بدائع الصنائع میں ہے۔ وَأَمَّا السَّكْرَانُ إذَا طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَإِنْ كَانَ سُكْرُهُ بِسَبَبٍ مَحْظُورٍ بِأَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ أَوْ النَّبِيذَ طَوْعًا حَتَّى سَكِرَ وَزَالَ عَقْلُهُ فَطَلَاقُهُ وَاقِعٌ عِنْدَ عَامَّةِ الْعُلَمَاءِ وَعَامَّةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ۔(بدائع الصنائع، ج3، ص99، الناشر: دار الكتب العلمية)
رہا نشہ کرنے والا تو جب اس نے اپنی بیوی کو طلاق دی تو اگر اس کا یہ نشہ کسی ممنوع سبب کی بنا پر ہے تو عام علماء اور صحابہ کرام کے نزدیک اس کی طلاق واقع ہو جائے گی۔
تحفۃ الفقہاء میں ہے۔ طَلَاق السَّكْرَان وَاقع سَوَاء سكر بِالْخمرِ أَو بالنبيذ۔( تحفۃ الفقہاء ، ج2، ص195، الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت – لبنان)
الاختیار لتعلیل المختار میں ہے۔ يَقَعُ طَلَاقُ السَّكْرَانِ مِنْهُ كَغَيْرِهِ مِنَ الْأَشْرِبَةِ الْمُحَرَّمَةِ۔( الاختیار لتعلیل المختار ج4، ص101، الناشر مطبعة الحلبي القاهرة)
ھدایہ میں ہے۔ وطلاق السكران واقع۔(ھدایہ، ج1، ص224 الناشر دار احياء التراث العربي بيروت لبنان۔ اسی طرح المختار، مرقاۃ، لسان الحکام، تبیین الحقائق میں ہے)
الاشباہ والنظائر میں ہے۔ وَالْفَتْوَى عَلَى أَنَّهُ إنْ سَكِرَ مِنْ مُحَرَّمٍ فَيَقَعُ طَلَاقُهُ۔( الاشباہ والنظائر لابن نجیم، ج1، ص267، الناشر: دار الكتب العلمية، بيروت لبنان)
درر الحکام شرح غرر الحکام میں ہے۔ (أَوْ سَكْرَانَ) زَائِلُ الْعَقْلِ فَإِنَّ طَلَاقَهُ وَاقِعٌ۔( درر الحکام شرح غرر الحکام، ج1، ص360، الناشر: دار إحياء الكتب العربية)
ملتقی الابحر میں ہے۔ وَيَقَع طَلَاق كل زوج عَاقل بَالغ وَلَو مكْرها أَو سَكرَان أَو أخرس بإشارته الْمَعْهُودَة۔(ملتقی الابحر، ج1، ص8، الناشر: دار الكتب العلمية لبنان/ بيروت)
فتاوی رضویہ میں ہے۔ لوگ کسی کے اصرار کو بھی جبر کہتے ہیں، یہ جبر نہیں۔ اگر ایسے جبر سے نشہ کی چیز پی اور اس نشہ میں طلاق دی بلا شبہہ بالاتفاق ہوگئی۔(فتاوی رضویہ، ج12، ص386، رضا فانڈیشن لاہور)
بہار شریعت میں ہے۔ نشہ والے نے طلاق دی تو واقع ہو جائے گی کہ یہ عاقل کے حکم میں ہے اورنشہ خواہ شراب پینے سے ہو یا بنگ وغیرہ کسی اور چیز سے۔ افیون کی پینک میں طلاق دے دی جب بھی واقع ہو جائے گی۔(بہار شریعت ج2، ص111، حصہ8، مکتبہ المدینہ )
فتاوی نوریہ میں ہے۔ نشے اور غصے والے کی طلاق واقع ہو جاتی ہےلاطلاق النصوص، مذہب مہذب حنفی کی تمام کتب معتبرہ ان تصریحات جلیلہ سے گونج رہی ہیں کہ سکران(نشے والے) کی طلاق واقع ہو جاتی ہے بلکہ نبیذ وغیرہ اشیاء کے استعمال سے نشے کی صورت میں بالتخصیص قول مفتیٰ بہ کی بنا پر وقوع طلاق کی تصریحات جلیلہ بھی صاف صاف موجود ہیں۔ (فتاوی نوریہ مولانا نور اللہ نعیمی، ج3، ص130، ناشر شعبہ تصنیف و تالیف دارالعلوم حنفیہ فریدیہ بصیر پور ضلع اوکاڑہ )
مفتی منیب الرحمٰن صاحب رقمطراز ہیں۔ شریعت کی رو سے نشے کی حالت میں دی جانے والی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔( تفھیم المسائل ازمفتی منیب الرحمٰن، ج6، ص329، ضیاء القرآن پبلی کیشنز ، بار اول جون 2012ء سال اشاعت)
ھذا ماعندنا واللہ اعلم بالصواب
شیر محمد خان مفتی دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف
محمد شعیب رکن دارالافتاء دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف
تاریخ:2020۔11۔25